فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں34ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا افسران کے 20 رکنی گروپ نے ان لینڈ سٹڈی ٹور کے حوالے سے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی کیمپس کادورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مہمان افسران کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنید حسن منج ، چیف انجینئر مہرایوب گجر، ڈائریکٹر اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ ، عاصم محمود، سہیل مقصود پنوں ، دلاور خاں چدھڑ ودیگر افسران موجود تھے
