43

شہری کے پالتو کتے نے چھ سالہ بچے کو کاٹ لیا

گو جرہ (نامہ نگار) شہری کے پالتو کتے نے چھ سا لہ بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ بشپ ٹاؤ ن کے نا صر عدنا ن کا چھ سا لہ بیٹا احمد رضا گھر سے دکا ن پر کوئی چیز لینے گیا تو محلہ مذکور کے ظفر مسیح نے اپنا پا لتو کتا کھلا چھوڑ رکھا تھا جس نے احمد رضا کو پکڑ لیا اور اسکو کا ٹ کر شدید زخمی کردیا بچے کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ نے کتے سے جا ن چھڑوائی شدید زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں