31

شہری کے گھر میں لوٹ مار کرنیوالے SHO کیخلاف 8ماہ بعد مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شہری کے گھر لوٹ مار کرنیوالے تھانہ سرگودھا شاہ نکڈر کے ایس ایچ او کا 13 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد کیخلاف 8 ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا’ 266 رب کے رہائشی محمد آصف نے بتایا کہ 15 مئی 2022ء کو تھانہ شاہ نکڈر سرگودھا کے ایس ایچ او راجہ ظفر اقبال اپنے ساتھی اہلکاروں’ سب انسپکٹر محمد حسین’ کانسٹیبلان سردار علی’ مجید اﷲ’ خاور عباس’ طارق یعقوب’ اصغر وغیرہ 137 شمالی سرگودھا کے رہائشی ملزمان غلام محمد’ سرفراز’ لیاقت علی کے ہمراہ آتش اسلحہ سے لیس ہو کر اس کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہوئے گھر میں تلاشی لیتے ہوئے 24 لاکھ 32ہزار روپے مالیت کا گھریلو سامان’ زیورات’ نقدی وغیرہ لوٹ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے عدالتی احکامات پر 8 ماہ بعد ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں وساتھیوں کیخلاف زیر دفعہ 382 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں