26

شہری کے گھر میں ”گو” گھس گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر واقع خیابان منظور میں شہری کے گھر ”گو” گھسنے سے خوف وہراس پھیل گیا، ریسکیو1122 عملہ نے بروقت کارروائی کر کے مذکورہ ”گو” کو پکڑ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شام خیابان منظور کے رہائشی کے گھر ”گو” گھس گئی، جس کے باعث اہل خانہ میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ ”گو” کو پکڑ لیا، جس پر اہل محلہ نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں