فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محترمہ سلوت سعید ‘ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ‘ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری زبیر نت’ چیف انجینئر محمد اسلم کی ہدایت پر لائٹ برانچ کے انچارج چوہدری نعیم سندھو اور ان کی ٹیم نے شہر کی مین شاہرات کی سٹریٹ لائٹس کو روشن کر دیا۔ جس کے باعث پاکستان کا مانچسٹر جگمگانے لگا’رات کے وقت کا نظارہ خوبصورت ہو گیا۔ شہریوں کا متعلقہ حکام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کی خوبصورتی کے لئے میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ مین شاہرات کی سٹریٹ لائٹس کو روشن کیا جائے جس پر لائٹ برانچ کے انچارج چوہدری نعیم سندھو نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی۔ سوساں روڈ’ شیخوپورہ روڈ’ جیل روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ ڈجکوٹ روڈ و دیگر علاقوں کی سٹریٹ لائٹس روشن کر دیں۔
33