59

شیخوپورہ میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 2113545 ہو گئی

صفدرآباد (نامہ نگار) ضلع شیخوپورہ میںکل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 2113545 ہو گئی۔ضلع کی 4 قومی اور9 صوبائی نشستوں کے رجسٹرڈ ووٹوں میں 5 سالوں میں5لاکھ ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے۔ووٹوں کی تعداد کا تعین ووٹروں کی لسٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں NA113,NA114,NA115 اور NA116 میں ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون،پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی سمیت تحریک لبیک پاکستان اور پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے امیدوار میدان میں آچکے ہیں۔اس وقت تک کی صورتحال کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پوزیشن بہت بہتر نظر آرہی ہے۔آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہین لیکن ان کی کامیابی کے بارے مین کچھ کہنا مشکل ہے کہ اس ضلع میںکسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔NA116 صفدرآباد ،فاروق آباداورخانقاہ ڈوگران پر مشتمل حلقہ ہے جس میں زبردست مقابلہ کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں