فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)’ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اور سابق ایم پی اے چوہدری شفیق احمد گجر نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی موجودگی میں امیدوار مسلم لیگ (ن) پی پی 114 شیخ محمد یوسف کی مکمل حمایت اور مل کر انکی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا’ سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شیخ اعجاز احمد اور چوہدری شفیق احمد گجر کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آپ جیسے پارٹی ورکر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں’ آپ لوگوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود پارٹی سے وفا کی ہے انشاء اللہ الیکشن کے بعد آپ سب کو آپ کا جائز مقام دیا جائے گا
