42

شیخ افضل ٹائی ٹینک کی بلاول بھٹو سے خصوصی ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے101 سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد افضل ٹائی ٹینک کی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے خصوصی ملاقات’ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم’ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، سیاسی پارٹیوں کے پاس کوئی منشور نہیں ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے دس نکاتی معاشی ایجنڈا عوام کیلئے ہے جس سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔ امیدوار حاجی محمد افضل ٹائی ٹینک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے، اقتدار میں آ کر ملک سے بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کرینگے اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں