60

شیخ برادری کے تاجر اور صنعتکار شیخ یوسف کی کامیابی کیلئے میدان میں آگئے

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 114شیخ محمد یوسف کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے شیخ برادری کے تاجر اور صنعتکار میدان میں آ گئے’ اس سلسلہ میں سابق ایم پی اے خواجہ اسلام کی رہائش گاہ پر امیدوار پی پی 114 شیخ محمدیوسف کے حق میں شیخ برادری کے تاجروں اور صنعتکاروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ محمد یوسف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں میاں جاوید اقبال ستارہ گروپ،الحاج اسلم بھلی ‘اے کے یوسف’ حاجی بشیر انصاف والے ‘خالد بشیر ‘شیخ اسلم،شیخ شاہد گچھا’شیخ طاہر جبار’شاہد مجید ایس ایم اقبال ایڈووکیٹ’شیخ قاسم ،شیخ یوسف موتی،عدیل پرویز ،صدیق سدھے شیخ،خالد حمید،شاہد حمید شوکت حمید خواجہ سہیل،خواجہ عدیل حافظ سرفراز،میاں عثمان و دیگرتاجر رہنمائوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں