39

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد (بیوروچیف)متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ کر کارروائی کی، دوران کارروائی شیخ رشید موجود نہ تھے، کارروائی پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔لال حویلی کے خلاف کارروائی کے دوران ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کی گئی۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سمیت وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس پر غیرقانونی قابض ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد نوٹسز کے باوجود شیخ رشید اراضی کے مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی کارروائی رکوانے کے لیے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست عدالت خارج کرچکی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں مقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کا کیس زیر سماعت ہے اس لئے لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں