33

شیخ محمدیوسف کی لندن میں نواز شریف اور مریم نوازسے ملاقات

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد شیخ محمد یوسف نے لندن میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی، اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال خاص طور پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ محمد یوسف نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو فیصل آباد کی تنظیمی صورتحال اور متوقع امیدواروں کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کا مضبوط ترین قلعہ ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فیصل آباد سے (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی۔ میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے لیے شیخ محمد یوسف کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ پارٹی پرچم کی سربلندی کے لیے مزید کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں