فیصل آباد (پ ر) صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری رحمة اللہ علیہ پیغام عشقِ رسول ۖ کے سفیر تھے۔ آپ رحمة اللہ علیہ نے ساری زندگی دین و اسلام کی خدمت میں وقف کی۔ آپ رحمة اللہ علیہ سچے عاشق رسولۖ ، اتحاد بین المسلمین کے داعی ، غریب پرور اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ خدمت دین اور فروغ عشقِ رسول ۖ کیلئے آپ کا کردار مثالی تھا۔ان خیالات کاا ظہار ضلعی صدر پی ایس ٹی (میلاد کمیٹی ) قاری آصف ندیم چشتی نے ”صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری رحمة اللہ علیہ کے عرس” پر اپنے بیان میں کیا ۔ انہوںنے صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری رحمة اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نوری رحمة اللہ علیہ ایک علم دوست اور دردِ دل رکھنے والی شخصیت تھی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ ایک اچھے نعت خواں بھی تھے اور نبی کریم ۖ کی ثناء خوانی بڑے عمدہ انداز میں کرتے تھے۔
