15

صادق اور امین کا ٹائٹل دھندلاگیا

اسلام آ باد(بیوروچیف)سائفر کیس میں10 سال قید بامشقت کی سزا کے دوسرے ہی دن عمران خان کو بڑا دھچکہ لگا، ایک دن میں دو سزائیں، عمران خان کا صا دق وامین کا ٹائٹل دھندلاگیا، قیمتی تحائف کی کم قیمت لگوا کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچا، سزاسے حا میوں کو صد مہ جو انہیں صا دق اور امین سمجھ کر پسند کرتے تھے ، احتساب عدالت نیتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔ جج محمد بشیر نے دونوں پر ایک ارب57کروڑ 40لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ،بانی پی ٹی آئی کو10سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا۔ اس سزا کے بعد عمران خان کا صا دق وامین کا ٹائٹل دھندلاگیا،بشری بیگم کو سزا سے بھی ان کودھچکہ لگا،10 سال کیلئے عوامی عہدہ کیلئے نااہلی ، فعال سیا ست کا باب بند ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں