25

صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی ‘ تحسین اعوان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرزملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صارفین کی شکا یا ت کا بروقت ازالہ کیاجارہا ہے ۔صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی بر د ا شت نہیں کی جائے گی۔یہ باتیں انہوں نے گز شتہ رات سول لائن سب ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر کہیں ۔چیئر مین فیسکوبورڈ ملک تحسین اعوان نے مزید کہا کہ فیسکو انتظامیہ کی طرف سے رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی مسلسل ترسیل کیلئے تمام ا نتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔فیسکو کے اعلیٰ سطحی افسران فیسکو ہیڈکوارٹرز میں قائم مرکزی مانیٹرنگ سیل میں بجلی کی فراہمی اور شکایات کو24گھنٹے مانیٹر کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے اضافی سازوسامان،ٹرانسفارمرٹرالیاں اور دیگر تنصیبی آلات مہیا کئے گئے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ دیر بجلی بندش کا سامنا نہ کرناپڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے تمام سٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ روزہ دار اپنی عبادات احسن طریقے سے انجام دے سکیں ۔چئیرمین فیسکوبورڈ ملک تحسین اعوان نے سول لائن سب ڈویژن کے اچانک دورہ کے موقع پر شکایات رجسٹر چیک کیا اور شکایات کی درستگی سے متعلق ڈیوٹی پر موجود سٹاف سے سوالات کئے ۔انہوں نے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے بعد فون پر ان کے فیڈ بیک لینے کے احکامات بھی دئیے ۔انہوں نے سول لائن سب ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر میں سٹاف کی طرف سے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور انہیں مزید لگن اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں