منڈی صادق گنج(نامہ نگار)صارفین کے حقوق کا استحصال پرنٹڈ پرائس پر بھی اوورچارجنگ ‘تحصیل بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرے سے غائب دوکانداروں کی من مانیاں عروج پر’ منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج منچن آباد اور گردونواح کے دیہاتوں میں مصنوعی مہنگائی نافذ کرنے والے مافیا کے سامنے انتظامیہ پوری طرح بیبس اور بے اثر ہو کر رہ گئی ہے اشیائے خوردنوش سمیت ضروریات زندگی کی وہ اشیا جن پر بنانے والی کمپنی کی جانب سے قیمت کا اندراج ہوتا ہے دوکاندار وہ اشیا بھی لکھی گئی قیمت پر فروخت کرنے کی بجائے ان پر بھی اوورچارجنگ کرتے ہوئے لکھی ہوئی قیمت سے زائد رقم وصول کرتے ہیں اگر کوئی شہری ان اشیا پر درج قیمت میں خریدنے پر اصرار کرتا ہے تو دوکاندار اسے وہ چیز دینے سے ہی انکاری ہو جاتے ہیں کمپنی کی جانب سے درج شدہ قیمت پر بھی دوکاندار کا گاہک سے زائد رقم وصول کرنا صارف کے حقوق کا بدترین استحصال ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت دیگر انتظامی اداروں کی خاموشی کے باعث صارفین کے حقوق کا استحصال کھلے عام جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس استحصال کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر موثر اقدامات کریں۔
37