29

صالح معاشرے کے قیام میں دینی مدارس کی خدمات نا قابل فراموش ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صالح معاشرے کے قیام میں دینی مدارس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان مدارس کی جدوجہد سے ایک خاموش انقلاب آرہا ہے۔پاکستانی سوسائٹی پر مدارس کے بے پناہ احسانات ہیں ۔لاکھوں طلبہ و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اور ایک مہذب معاشرہ وجود میں آرہا ہے ان خیالات کا اظہار علامہ پروفیسر ساجد میر نے جامعہ سلفیہ کی تقریب بخاری میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ جامعہ سلفیہ پاکستان کی صف اول کا تعلیمی ادارہ ہے ۔جہاں کا نظام تعلیم و تربیت بہت اعلیٰ اور قابل رشک ہے اور یہاں کے فضلاء نہایت اعتدال کے ساتھ اصلاح احوال کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کی موجودہ لہر کی مذمت کی اور کہا پاکستان ہمارا وطن ہے۔اس سے وفاداری اور اس کی فکری اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں