19

صحابہ کرام عظیم عظمتوں کے مالک ہیں’ مفتی قاسم فاروقی

فیصل آباد (پ ر) حضرت علامہ مولانا مفتی قاسم فاروقی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام عظیم عظمتوں کے مالک ہیں، محبوب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ا پنے صحابہ کرام کو ہدایت کے ستارے قرار دیکر ان کی پیروی کو فلاح کا باعث ارشاد فرمایا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ صحابہ کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا وآخرت میں کا میابی وکامرانی حاصل کریں۔ حضرت علامہ مولانا مفتی قاسم فاروقی نے مزید کہا کہ اہل اسلام کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہمیں اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں