37

صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کا نئے دور سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے

چنیوٹ(جاوید اقبال سے )ڈسٹرکٹ پر یس کلب چنیوٹ میں موودہ دور میں صحافت کو د رپیش مسائل, موبائل جرنلزم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی شاہد علی صدر پریس کلب فیصل ٰآباد,ساجد علی خا ن سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب فیصل آباد تھے اس موقع پر صحافیوں کو لیکچر دیتے ہوئے شاہد علی صدر پریس کلب فیصل آباد نے کہا کہ آج دنیا نئی ٹکنالوجی کے دور میں ہے اور صحافت جسے جمہو ر یت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ نئے آلات اور ٹیکنیک سے لیس ہو رہی ہے۔ ایسے میں صحافیو ں ا ور میڈیا کے نمائندوں کو بھی نئے دور سے ہم آ ہنگ ہونا ضروری ہے۔ دیکھا یہ جا رہا ہے کہ ٹیکنا لوجی کی ترقی کے اس میدان میں صحافت کو نت نئے مسائل کا سامنا ہے اس لئے اگر ان کی شفا فیت کے ساتھ ٹیکنیکی، اخلاقی اور فنی تربیت ہو تو انکی صلاحیتو ں میں مزید نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔ شا ہد علی ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں کی تربیت اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے، صحافت میں جدید تقاضوں سے ہمکنار ہونے اور سوشل میڈیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اسکی افادیت کیلئے پر وقار سیمنار کا نعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد پریس کلب کے صدر شاہد علی، سا بق سیکرٹری ساجد خان، ارشد صاحب نے شر کت کی اس موقع پر صدرڈسٹرکٹ پریس کلب چنیو ٹ چوہدری شاہد محمود چوہدری, جنرل سیکرٹر ی غلا م مرتضیٰ،سیکرٹری اطلاعات رمضان شعیب ، حا جی عثمان غنی، ڈاکٹر خالد، سرفراز بھٹی، سید مدثر، عا مر صدیقی, ڈاکٹر مزمل حسین، ڈاکٹر طاہر رشید، تو صیف الرحمن کانجوودیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں