34

صحافیوں نے ہمیشہ مسائل اجاگر کرنے کیلئے اہم کردارادا کیا ہے

چنیوٹ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں نے مثبت صحافت کو فروغ شہری مسا ئل کو اجاگر کرنے اور عوام کے حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ اپنا نمایاں اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ مثبت صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے فلا ح و بہبود کے لیے پروفیشنل میڈیا گروپ کی کو ششوں کاوشوں اور کردار کو کسی بھی صورت فر ا موش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار نومنتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد کے موقع پر خطاب کے دوران کیا نومنتخب صدر منیر ظفر سنگرا ایڈ و و کیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چودھری ایڈ و وکیٹ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ، سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ کا پریس کلب آمد پر شاندار استقبال کیا گیا صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود چوہدری، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو، جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی، نائب صدر بابر منیر، سابق صدر سرور علی چوہدری، حاجی عثمان غنی اعوان، ڈاکٹر خالد یاسین، ڈاکٹر ریاض شاہد، ڈاکٹر طاہر رشید سیال، شاہ زیب چوہدری، حاجی اکرم ساگر چوہدری، ناصر علی چوہد ر ی ۔ ساجد منیر کالرو،اعجاز قاسمی، رمضان شعیب، شیخ سمیر سمی،سردار عامر محمود چوہدری سمیت دیگر کی جا نب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں