گوجرہ(نامہ نگار)مقامی صحافی کا بیٹا موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ مقامی صحافی حافظ احمد محمود کا بیٹاطلحہ محمود موٹر سائیکل پر سوار پینسرہ روڈ پر جا رہاتھاکہ چک نمبر363ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اس کوتشویشناک حالت کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
