لاہور(بیوروچیف)حکومت نے صحت سہولت کارڈ کو مخصوص طبقے تک محدود کرنے کے پلان پر کا م شروع کر دیا۔ صحت کارڈ کی سہولت اب امیر اور مخصوص آمدن کے حامل افراد کو حاصل نہیں ہو گی۔ صرف غریب اور کم آمدنی والے گھرانے اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ کارڈ کو محدود افراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مخصوص آمدن سے کم افراد کے لیے صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہو گی، اہل افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔
35