ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) نگران صوبائی وزیر زراعت ‘ لائیوسٹاک و فشریز خیبرپختونخواہ حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا ہے کہ مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ میں صحت کی سہولیات کی فراہمی سے ہی لوگوں کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات مہیا ہونگی موجودہ حکومت صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان ہمارا شہر ہے ‘ صحت ‘ زراعت اور محکمہ فشریز سمیت دیگر محکمہ جات میں کام کرینگے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ زندگی کی سہولیات فراہم کر سکیں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ کے موقع پر میڈیا ہومز کے سی ای او محمد ریحان سے گفتگو کے دوران کیا ‘ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرخ جمیل سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ موجود تھی ‘ نگران صوبائی وزیر دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں گئے ۔
44