10

صدارتی ایوارڈ کیلئے میری فائل 5سال سے پڑی ہے،فضیلہ قاضی

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شکوہ کیا ہے کہ صدارتی ایوارڈ کے لیے ان کی فائل پانچ سال سے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈز دینے والوں کو وہ نظر نہیں آتیں، کوئی اور نظر آجاتا ہے۔فضیلہ قاضی نے حال ہی میں شوہر قیصر نظامانی کے ہمراہ نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں دونوں اداکاروں نے ریاستی ایوارڈز کے طریقہ کار پر شکوہ بھی کیا، ساتھ ہی قیصر نظامانی نے ریاست اور حکومت کا ایوارڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے قیصر نظامانی نے بتایا کہ انہیں اس وقت صدارتی ایوارڈ دیا گیا تھا جب ہر کسی کو ایوارڈ نہیں ملتا تھا اور صرف کام کی بدولت ہی فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے۔قیصر نظامانی کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے کام، خاندان اور دیکھنے والے لوگوں کی محبت کی وجہ سے ایوارڈ ملا اور ساتھ ہی انہوں نے ریاست پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔اسی بات پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنا یا ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور ایسے ایوارڈز پر فخر بھی کیا جاتا ہے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ ان کے شوہر کو ایسے وقت میں ایوارڈ ملا جب ایسے ویسے لوگوں کو ایوارڈ نہیں مل رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں