چنیوٹ(نامہ نگار )صدر ٹرک اونر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کیساتھ انچارج پی ایچ پی چوکی چک بہادر و عملہ کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کا معاملہ پر ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کر دی تفصیلات کے مطابق اڈا مالکان پل 111 سرگودھا، پھٹے ایریا،فیصل آباد کے ٹرانسپورٹرز کا اجلاس میں ہڑتال کا مشترکہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی ٹرانسپورٹرز نے پٹرولنگ پولیس،ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ آر ٹی سیکرٹریز کی جانب سے ڈمپرز کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر ہڑتال کی ضلعی صدر ٹرک اونر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جاوید سلیم گجر،جیوے رانا برادرز سے نائب صدر رانا فیصل عباس اور راشد خان کا ہڑتال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہماری ہڑتال پرائیویٹ وزن کانٹا کی مد میں لوٹ مار،دفعہ 279 کی آڑ میں ناجائز مقدمات کے اندراج کے خلاف ہے آج سے غیر معنیہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی ٹرانسپورٹرز مظاہرین نے انچارج چوکی چک بہادر اور عملے کو معطل کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
