41

صدر کے پاس کسی کی تحقیقات کا کوئی آئینی اختیار نہیں، عارف علوی

حیدر آباد ( آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ صدر کے پاس کسی کی تحقیقات کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔آئین کے تحت صرف مشاورتی اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بات حیدر آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سابق آرمی چیف کیخلاف تحقیقات کے لیے لکھے گئے خط سے متعلق سوا ل کے جواب مبیں کہی ۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صدرِ مملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی ارسال کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں