کمالیہ(نامہ نگار) صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ کی کابینہ کی نامزدگی کے لئے تقریب کا انعقاد۔ کابینہ نامزد کرنے کے بعد نوٹیفیکیشن بھی جاری کردئیے گئے۔ ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: عہدیداران۔ تفصیل کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ کی کابینہ کی نامزدگی کے لئے سالٹ اینڈ پیپر بوفے لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کابینہ کی نامزدگی کے ساتھ ساتھ ان کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دئیے گئے۔ صدر صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ حاجی محمدامتیاز نے نوٹیفیکیشن عہدیداران کے حوالے کئے۔ نو منتخب کابینہ نے صدر صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ حاجی محمد امتیاز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ صرافہ برادری کے مسائل کے حل کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
41