کمالیہ(نامہ نگار) صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ کے نئے عہدیداران نامزد، نوٹیفیکیشن جاری تفصیل کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدر حاجی محمد امتیاز نے اپنی کابینہ منتخب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو نور الہدیٰ زرگر ہاؤس مراة الرحمٰن سیالوی کو چئیرمین نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک پولیس کمالیہ احمد کریم بھٹی نے نئے عہدیداران کی نامزدگی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
