41

صفدرآباد’بجلی کا ٹرانسفارمرکسی دوسری جگہ شفٹ کیا جائے

صفدرآباد (نامہ نگار)گلی مسجد قیوم فوجی چوک میں بجلی کا ٹرانسفارمرکسی دوسری جگہ شفٹ کرنے کا مطالبہ،گلی کے رہائشی تنگ پڑ گئے اور ہر وقت خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔فوجی چوک میں لگا بجلی کا کھمبا اور ٹرانسفارمرکسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے،خواتین گھروں میں سہم کر رہنے پر مجبور،گلی سے گزرنے والے بھی پریشان،واپڈا کے اعلیٰ افسران اس طرف توجہ دیں اور اللہ رکھا مستانہ ولد محمد صدیق فوجی کے مکان کے بالکل ساتھ لگا ہوا ٹرانسفارمروہاں سے شفٹ کر کے عوام کو تحفظ دیں۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے جا کر دیکھا تو واقعی مکان کی دیوار کے قریب یہ ٹرانسفامرنصب ہے جو کہ خطرے سے خالی نہیں۔لوگوں نے بتایا کہ واپڈا والوں کو اس سے قبل بھی ریکویسٹ کی گئی مگر ایکسیئن نے کوئی نوٹس نہیں لیا،کیا جب کوئی جانی و مالی نقصان ہو گا تو پھر محکمہ والے جاگیں گے؟اہل محلہ کی درخواست ہے کہ رہائشیوں کو اس خطرہ سے بچایا جائے اور ٹرانسفارمر کو قریب ہی بیس گز کے فاصلہ پر غلہ منڈی میں کھلی جگہ پر نصب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں