23

صفدرآبادمیں عوام کیلئے تفریحی سہولیات نہ ہونے کے برابر

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر میں عوام کو تفریحی سہولتیں نہ ہونے کے برابر اور عوامی خدمت کے دعوےٰبے شمار،یوں سمجھ لیں کہ حکومت کی آنکھوں میں مرچیں ڈالی جا رہی ہیں ۔ہر سرکاری دفتر میں جو کام ہو رہا ہے وہ صرف نمبر گیم کی حد تک ہے ورنہ صورتحال بالکل مختلف ہے۔کوئی شنوائی نہیں اور کوئی بہتری کی امید نہین۔شہریوں کو تفریح کی کوئی سہولت حاصل نہیں،شہر میں کوئی پارک نہیں جہاں عوام جا بیٹھ سکے اور مہنگائی کے مارے لوگ سکون لے سکیں۔ایک چھوٹا سا فیملی پارک کمیٹی دفتر کے ساتھ بنایا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت ہیں تھی،یہ نام کا ایک پارک ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ۔اس جگہ اگر سرکاری دفاتر بنا دئے جاتے تو بہت اچھی بات ہوتی اور کمیٹی کو بھی آمدن ہوتی۔مثال کے طور پر تعلیمی دفاتر،پوسٹ آفس کی بلڈنگ،بنک وغیرہ ،محکمہ مال کے دفاتر،نادارا دفتر اور اسی طرح دیگر محکموں کے دفاتر تعمیر کر دئے جاتے تو کمیٹی انہیں کرایہ پر دے دیتی جس سے بہت انکم ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں