20

صفدرآباد میں انڈرپاس کی تعمیر کی جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)انڈر پاس کی تعمیر شہریو ں کا ایک بڑا مطالبہ بن گیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کو لوگوں نے بتایا کہ لائن پار آبادی کیڑا منڈی کے رہائشیوں کو شہر سے اپنے گھروں کو جانے کیلئے اکلوتے ریلوے پھاٹک سے گزر کر جانا پڑ تا ہے جو کہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔پہلے تو شہر یو ں کو سارا شہر گزرنے کے بعد ریلوے پھاٹک اور پھر دوسری طرف کیڑا منڈی کے مختلف علاقوں میں جان ہوتا ہے جس سے تلکیف بھی ہوتی ہے ا ور وقت بھی لگتا ہے اور کئی بار توریلوے پھاٹک بھی بند ہوتا ہے اور گھنٹوں کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔یہ کیا زندگی ہے ،عوام کا سوال ہے کہ کیا ساری عمر یہی چلتا رہے گا۔عوام ٹیکس دیتے ہیںاور سہو لیا ت ان کا حق بنتا ہے۔اس لئے پنجاب حکومت فو ری طور پرمدنی محلہ کی طرف ریلوے لائن پر کیڑا منڈی کے عوام کی سہولت کیلئے انڈر پاس بنا نے کا اعلان کر ے،تا کہ لوگوں کو سہولت ملے ۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب محسن نقوی یہ کام کر گز ر یں اور عوام کی دعائیں لیں ،دوسری حکومتوں سے تو یہ توقع ہی نہیں کہ وہ اسطرح کا کوئی فلاحی منصوبہ بنا کر عوام کوریلیف دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں