34

صفدرآباد میں بے روزگاری میں اضافہ

صفدرآباد (نامہ نگار) ملک میں بے روزگاری میں متواتر اضافہ سے صفدرآباد بھی نہیں بچا ۔ یہاں بھی بے روزگاری نے ڈیرے لگا لئے۔اس شہر میں کسی قسم کی کوئی ایک بھی مل یا فیکٹری نہیںجہاں لوگ کام کر سکیں،روزگار کما سکیں چند ایک سرکاری دفاتر ہیںجہاںبہت کم تعداد میںسرکاری ملازم ہیں،زیادہ تر لوگ دکانوں پر کام کرتے ہیںجس سے گھر کا سرکٹ چلتا ہے۔لیکن اہم بات یہ کہ پراپرٹی کے ریٹ لاہور سے بھی زیادہ ،سمجھ نہیں آتی کہ کاروبار یہاں نہیں ،ملز بھی نہیں سڑکیوں کی حالت مخدوش ،پھر بھی پلاٹوں کے ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔غلہ منڈی کی جگہ جو ہزاروں فٹوں تک تھی ہر مالک نے وہاں بڑے بڑے پلازے تعمیر کر لئے ہیںجنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے،دکانوں میں ہر قسم کا مال موجود ،کلاتھ،شوز،ریڈی میڈ،زیورات، منیاری، کھلونے، کاسمیٹکس’،موبائل،فرنیچر، گاڑیاں ، کا رپٹ، غرضیکہ کوئی ایسی چیز نہیں جو یہاں سے نہ ملتی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں