29

صفدرآباد کے عوام کیلئے رچنا ایکسپریس کی سہولت بحال کی جائے

صفدرآباد (نامہ نگار)رچنا ایکسپریس فوری طور پر بحال کی جائے اور صفدرآباد کے عوام کو عرصہ سے بند پری اس ٹرین پر سفر کی سہولیات دی جائیں ،شہریوں کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا۔الیکشن کی مہم کے دوران دیلی بزنس رپورٹ سے باتیں کرتے ہوئے شہر کی عوام نے یہ مطالبہ سامنے رکھ دیا کہ جو بھی سیاسی جماعت اقتدار مین آئے وہ صفدرآباد کے عوام کا یہ مطالبہ جو کہ درست ہے اسے پورا کرتے ہوئے رچنا ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کرے۔یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب اس روٹ پر رچنا ایکسپریس کا راج تھا اور یہ ایک منافع بخش گاڑی تھی۔لوگ لاہور اور فیصل آباد کے لئے اس ٹرین کا استعمال کرتے تھے۔کاروباری لوگ،عام آدمی سمیت طلبہ بھی اس ٹرین کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد جاتے تھے۔سب سے بڑا فائدہ یہ تھا کہ یہ گاڑی شام کو مغرب کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوتی اور فیصل آباد سے لوگ اس گاڑی میں سوار ہو کر اپنے مقامات کا سفر کرتے اور رات کو اپنے گھروں میں پہنچ جاتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں