صفدرآباد (نامہ نگار) ترجمان گریویارڈ کمیٹی صفدرآباد عبد الکریم کریمی کے مطابق مرکزی قبرستان میں مین گیٹ تا شفیق نگر سکول تعمیراتی کام شور و شور سے شروع کروا دیا گیا ہے ۔اس منصوبے میں مرکزی گیٹ نمبر ون سے لے کر شفیق نگر سکول تک راستہ کو دوبارہ تعمیر کروایا جا رہا ہے ،سولنگ لگوانے کا عمل شروع ہے جو چند روز تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔عبد الکریم کریمی نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ شہریوں کے پر زور مطالبہ پر گریویارڈ کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے قبرستان کی درمیانی روڈ کو وسیع کر کے حفاظتی دیوار کے ساتھ ساتھ راستہ پر سولنگ لگوانے کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ چند دنوں مین مکمل کر لیا جائے اور شہریوں کو محلہ شفیق نگر کی طرف آمد و رفت میں لمبا چکر کاٹنے کی بجائے گریویارڈ کا راستہ اوپن کیا جائے گا جس سے عوام کو استفادہ ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شفیق نگر سکول کی مسجد نوور والی گلی پردروازہ انٹری پوائنٹ کو بھی کھلا کر دیا گیا ہے جو کہ عوام کی سہولت مین اضافہ کا باعث بنے گا اور شہریوں کو گزرنے کی سہولت ملے گی۔ شہریوں ملک بشیر شاہد چیئرمین ملک اتحاد کونسل ،ادریس بھٹی جرنلسٹ،مبارک علی شمس سماجی کارکن اور دیگر شہری تنظیموں نے اس کام کو شروع کروانے پرعبد الکریم کریمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
