69

صفدر آباد، پی پی 144 سے 45 امیدوار میدان میں آگئے

صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل صفدرآباد کے صوبائی حلقہpp144 میں الیکشن میں حصہ لینے والوں کا طوفان امڈ آیا۔سیاسی جماعتوں کے علاوہ بہت سے برساتی مینڈک بھی میدان میں کود پڑے اور اپنی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صفدرآباد اور خانقاہ ڈوگراںپر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی144 میں الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کل 48 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جن میں سے 45 امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ 3 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئے گئے۔جن امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ان میں آزاد امیدوار سردار انعام الحق ڈوگر،مسلم لیگ ن کے رانا مجتبیٰ جمال،میاں عمران حیدر ڈوگر،چوہدری عمران اشرف چڈھر،میاں جمشید عباس ڈوگر،سجاد حیدر گجر،اسامہ ظہور گجر،جہانزیب خان،پی ٹی آئی کے سردار سرفراز احمد ڈوگر،مرکزی مسلم لیگ کے حاجی یعقوب چاہل،جماعت اسلامی کے محمد ارشاد گجر،پیپلز پارٹی کے عمران صابر ڈوگر،رائے اعجاز احمد خان اور رائے عظیم احمد خان شامل ہیں۔مسلم لیگ نون کے سردارظہار الحق،پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد خان اور رانا سعید احمد خان کے کاغذات مسترد ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں