28

صفدر آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

صفدرآباد(نامہ نگار)بجلی کا طویل ترین بریک ڈائون، شام 7 بجے بجلی بند ہو گئی اگلی صبح 7 بجے بحال ہوئی،رات کو ایک دو بار آئی اور چلی گئی۔شہری عذاب میں گرفتار ہو گئے ،گھروں میں بچوں اور خواتین کا برا ھال ،مچھروں نے کاٹ کاٹ کر لہو لہان کر دیا شہری پوچھتے ہیں یہ سب کیا ہو رہا ہے؟سروے میں شہریوں کا اظہار خیال ۔ کل شام کو شہر میںبجلی کا اچانک بریک ڈائون ہو ا جو 12 گھنٹے جاری رہا درمیان میںایک گھنٹے کیلئے بجلی آئی اور پھر اندھیرا چھا گیا ۔لوگوں نے ساری رات جاگ کر گزاری،لوگ ویسے بھی رات کو جاگنے کے عادی بن چکے۔واپڈا والے جواب دیںکہ یہ کیا ہو رہا ہے؟اس عذاب میں لوگوں کو کیوں دھکیلا جا رہا ہے؟ کچھ خدا کا خوف کرو اللہ کو بھول گئے ہو؟صفدرآباد کی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جونہی کسی وقت بادل نمودار ہونے کی تیاری پکڑتے ہیںیا آندھی نظر آتی ہے،ہوا چلنا شروع ہی ہوتی ہے بجلی کا بریک ڈائون شروع اور اتنا طویل کہ اللہ کی پناہ۔شہری جس کرب سے گزرتے ہیں وہی جانتے ہیں۔عوام کیا کریں کس کے دروازے پر دستک دیں کوئی ہی پوچھنے والا ان ظالموں کو،شہریوں کی چیخ وپکار ڈیلی بزنس رپورٹ میڈیا پر لے آیا۔وفاقی وزیر توانائی و بجلی اس کا نوٹس لیں اورافسران واپڈا کو پوچھیں کہ یہ کیا ڈرامہ کرتے ہو ،اگر کوئی مسئلہ ہے تو اعلیٰ حکام کو بتائو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں