لاہور (بیوروچیف) پاکستان مراکو بزنس فورم کے تحت صنعتکاروں اور تاجروں کا 32رکنی پاکستانی وفد چار روزہ دورے پر مراکوپہنچ گیا۔ پاکستانی وفد مرزا اشتیاق بیگ کی قیادت میں روانہ ہوا جس میں فلور ملز انڈسٹریز کی جانب سے عبد الرئوف مختار،عثمان محمود چوہدری ، شہباز محمود ، رائس انڈسٹریز سے ولید احمد سمیت دیگر صنعتو ں اور کاروبار سے وابستہ صنعتکار اور تاجر روانہ ہوئے ۔ پاکستانی وفد دورہ کے دوران وہاںکے صنعتکاروں ،بزنس کمیونٹی اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کے فروغ اور تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے ملاقاتیں کرے گا ۔پاکستانی وفد چار روز قیام کے بعد وطن واپس آئے گا۔
44