47

صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے’ رانا محمد فاروق

کمالیہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا محمد فاروق سے سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا نسیم اقبال کودا اور سٹی سیکرٹری اطلاعات شاہین اقبال کی ملاقات۔ صوبائی انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا محمد فاروق سعید نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا ہر ہے اپر امیدوار کھڑے کیے جائیں گے جلد از جلد اپنے حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ناموںکی لسٹیں کو فائنل کر کے پی پی پی سیکر ٹریٹ پنجاب بھجوایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں