17

صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کا دورہ چنیوٹ

چنیوٹ (بیوروچیف) صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے چنیوٹ کا دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ سستے آٹے کے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے صوبائی وز یر ایس ایم تنویر کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے مختلف ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر مفت آٹے کی د ستیا بی اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا سستے آٹے کی فراہمی کا اقدام قابل ستائش ہے۔غیر معیاری آٹے کی شکایات کسی صورت قابل قبول نہی ہوگی۔صوبائی وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں تاجر اور کسان نمائندوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈویژنل کمشنر سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب غلام مرتضیٰ ہیرو، جوائنٹ سیکرٹری عامر صدیقی و دیگر نے شرکت کی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دانش نعیم فخری، سنئیر نائب صدر ملک شہباز اختر، چوہدری عبد الحمید سمیت دیگر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں