20

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا حویلی بہادر شاہ کا دورہ

جھنگ (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت توانائی ایس ایم تنویر نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ کیااور پاور جنریشن کے پراسیس کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے پلانٹ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی۔صوبائی وزیر نے شجر کاری مہم کے تحت پاور پلانٹ میں پودا بھی لگایا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاور پلانٹ اپنی صلاحیت کا61 فیصد کام کررہا ہے۔سو فیصد فعال کرنے کیلئے سیمنز کے انجینئرز کی ٹیم پاکستان پہنچ رہی ہے۔پلانٹ سے متعلقہ مسائل حل کرکے پیداوار کو سو فیصد پر لائیں گے۔بعد ازاں نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت توانائی ایس ایم تنویر نے جھنگ چیمبر آف کامرس اور جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کا دورہ کیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی ترجیحات پر بریف کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں