19

صوفی سکالر رضوان اختر کو عوارف المعارف کی اجازت تفویض

منڈی صادق گنج(نامہ نگار) صوفی سکالر رضوان اختر کو عوارف المعارف کی اجازت تفویض ۔ حسن نواز شاہ درگاہ معلی سہروردیہ نڑالی گوجرخان کی جانب سے معروف نوجوان صوفی سکالر مصنف و محقق رضوان اختر سہروردی کے نام جاری کردہ تحریر نامے کے مطابق صوفیہ کے ہاں کتب حدیث و روایات کے ساتھ ساتھ کتب عرفان و اخلاق کی تدریس کے لیے مصنف سے بلا واسطہ یا بالواسطہ اجازت کی روایت بھی موجود رہی ہے اس روایت کا مقصد جہاں مصنف تک متصل سند کی تحفیظ ہے وہیں اس سلسلے کے سبھی شیوخ کی باطنی تو جہات کا حصول بھی ہے اسی روایت کی پاس داری میں برادرم شاہ رضوان اختر سہروردی صاحب منڈی صادق گنج ضلع بہاول نگر کو موسس سلسلہ سہروردیہ شیخ الشیوخ شہاب الدین عمر سہروردی کی تصنیف ” عوارف المعارف” کی اجازت درج ذیل سات وسائط و اسانید سے دی جا رہی ہے جن میں سید نورالدین مبارک ، شیخ بہا الدین زکریا ،شیخ شرف الدین محمود ،شیخ نجیب الدین علی ، شیخ عز الدین ، شیخ رشید الدین ، شیخ احمد دمشقی شامل ہیں رضوان اختر سہروردی اس امر کے بھی مجاز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں