32

ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر اسلم اسد کا دورہ شاہ پور ہسپتال

سرگودہا (بیوروچیف) ضلعی آفیسر محکمہ صحت آفیسر ڈاکٹر اسلم اسد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور کا دورہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عائشہ واجد ،ڈاکٹر صاحبزادہ ندیم رسول اور ہیلتھ سپروائزر فرح دیبا زینب بھی انکے ہمراہ تھیں۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر اسلم اسد صحت نے خصوصی صحت کیمپ کا معائینہ کیا اور ہیپاٹائیٹس ،ملیریا،ایڈز،شوگر ودیگر ٹیسٹوں کے بارے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہتر انتظامات پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں