24

ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو لگام ڈالنے میں ناکام

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار اور گردو نواح میں دوکاندارغریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے اپنی من مرضی کے دام وصول کئے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ نے دوکانداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ سے غائب ہے ان خیالات کا اظہار لیبر قومی موومنٹ سیکٹر کے ضلعی صدر رانا ریاض ،شیخ نثار، ملک ممتاز،خالد بھولا و دیگر نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں بے روزگاری بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دوکانداروں کی موجیں لگی ہوئی ہے مہگائی میں پسی عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ناجائز منافع خوری پر قابو پایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں