48

ضلعی پولیس نے رواں سال میں 98 خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا’ CPOخالد محمود ہمدانی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی سٹی پولیس جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے سال 2023میں کرائم کنڑول کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 98خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کیاغیر قانونی اسلحہ پر93مقدمات کا اندراج اور 84عدد پسٹل،04 عدد رائفلز،2 0عدد بندوقیں،01 عدد کلاشنکوف،05عددرپیٹرز اور354 عدد گولیاں برآمد کی گئیں۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف126 مقدمات کا اندراج کیا گیاجس میں29.890کلوگرام چرس اور1419لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔جوا ء مافیا کے خلاف24 مقدمات کا اندراج کرکے 24ملزمان کو گرفتار کیا گیاجبکہ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18مقدمات کا اندراج کر کے18ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکرائم کنٹرول کے لیے دیگر اقدامات کا تسلسل جاری ہے ڈاکوؤں سے پولیس کے60مقابلہ جات ہوئے جن میں20 خطر ناک اور ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوئے اور57 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں