چنیوٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی سی اوز ایم سیز و ضلع کونسل و دیگر افسران سے میٹنگ، شہر کے پارکوں،علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سی اوز ایم سیز و ضلع کونسل میڈم عظمت فردوس، وقاص ہرل، محمد مرتضیٰ، چوہدری فیصل و دیگر سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر کے تمام علاقوں، گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کام کو مزید تیز کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام فلٹریشن پلانٹس کی فوری طور پر منٹینس کروائیں، شہر کے پارکوں اور مونو منٹس کو خوبصورت بنائیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں،بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں،انہوں نے تاکید کی کہ ایم سی افسرانخود فیلڈ میں نکلیں اور عملہ کو متحرک رکھیں تاکہ شہر صاف ستھرا نظر آئے۔
19