27

ضلع بھر میں امن وامان ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ‘ ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے امن کمیٹی ضلع چنیوٹ کے ممبران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداروں،ممبران،ڈی پی او دفتر کے افسران نے شرکت کی۔ ضلع چنیوٹ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رمضان المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی پی اووسیم ریاض خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔رمضان المبارک میں مساجد،امام بارگاہوں پر مربوط حکمت عملی سے سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور امن و امان کے قیام میں علماء کرام اور امن کمیٹی کامثالی کردار ہے۔ چنیوٹ کو امن کا گہوراہ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں