جھنگ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا سرپرائز دورہ کیا۔ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضریاں چیک کیں گئیں۔مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار بھی کیا۔میڈیکل ایمرجنسی میں بیڈز کا اضافہ کروایا گیا ہے۔جس کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ویسٹج ایریا کی فوری صفائی کے احکامات جاری کئے اور ویسٹ ایریا کو کلئیر کر کے پارکنگ کیلئے استمال کرنے کی ہدایات کی۔مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ کا انتظام کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال 18 ہزاری کا بھی وزٹ کیا۔اور ڈاکٹروں کی حاضری و دیگر انتظامات کو چیک کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری بھی ہدایات جاری کی گئیں۔
33