14

ضلع جھنگ میں 4لاکھ 90ہزار لوگوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائیگا

جھنگ(نامہ نگار) حکومت پنجاب کا مستحق شہریوں میں مفت آٹے کی تقسیم ایک احسن اقدام ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو آٹے کی فراہمی کے حوالے سے پلان تشکیل دے دیاگیا ہے۔ضلع میں 4 لاکھ 90 ہزار لوگوں میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔آٹے کی تقسیم کے ضلع میں 131 پوائنٹس قائم,63 یوٹیلیٹی سٹورز ,68 ٹریکنگ پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں۔روزانہ تقریبا 49 ہزار آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پوائنٹس پر شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شہری آٹے کی حصول کیلئے اپنا اصل شناختی کارڑ ضرور ہمراہ لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں