سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بھی من مانی وصول کی جارہی تھی جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے جس کے بعد کئی کرنسی ہولڈر رو پوش ہونا شروع ہوگئے ہیں پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرکے 50سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
27