27

ضلع سرگودھا کی تحصیلوں کے اے سی صاحبان پٹرول پمپس کے پیمانے چیک کریں

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضلع بھر میں قائم اپنی اپنی تحصیلوں کے پٹرول پمپس کو چیک کریں اور وہاں پر سکیورٹی کیساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات اور پیمانوں کو بھی چیک کریں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض پٹرول پمپ مالکان پیمانوں میں ہیرا پھیری کرکے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ بعض پٹرول پمپ مالکان نے سکیورٹی انتظامات بھی مکمل نہیں کررکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں