فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونیوالے 8فروری 2024ء کوعام انتخابات کیلئے پولنگ سکیم جاری کردیں ضلع فیصل آباد کے 10قومی اور21صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 3687پولنگ اسٹیشن اور9517پولنگ بوتھ ترتیب دے دیئے جہاں پر 52لاکھ 97ہزار 899مرد وخواتین اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضلع فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 10حلقوں کیلئے جاری ہونے والی پولنگ سکیم کے مطابق حلقہ این اے 95میں 325پولنگ اسٹیشن بنائے گئے جس میں مردوں کے 106اورخواتین 102جبکہ مخلوط 115پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جس میں مردوں کے 499بوتھ اورخواتین کے 447بوتھ ہیں 5لاکھ 14ہزار 641مردوخواتین ووٹرزاپنا حق رائے استعمال کرینگے حلقہ این اے 96میں 345پولنگ سٹیشن قائم ہونگے جن میں مردوں کے 127اورخواتین کیلئے 124اورمخلوط پولنگ اسٹیشن کی تعداد 94رکھی گئی ہے اور 919پولنگ بوتھ بنیں گے حلقہ کے مردوخواتین ووٹرزکی تعداد 5لاکھ 52ہزار 891ہے حلقہ این اے 97میں 341پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کے 101خواتین کے بھی 101اورمخلوط 94پولنگ اسٹیشن کیلئے 786پولنگ بوتھ ہوگئے جہاں پر 4لاکھ 91ہزار 703ووٹرزاپنا حق رائے استعمال کرینگے۔حلقہ این اے98 میں 378پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جن میں مرد حضرات کیلئے 157 اور خواتین کیلئے 153 اور 68 مخلوط پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ کی کل تعداد 874 رکھی گئی ہے جہاں پر 5لاکھ 79ہزار 457 خواتین ومرد ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔ حلقہ این اے99 میں 392 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جس میں مردوں کیلئے 174خواتین کیلئے 166 اور مخلوط پولنگ اسٹیشن کی تعداد 52ہو گی اور 935 پولنگ بوتھ قائم ہونگے جہاں پر 4لاکھ 91ہزار 437 مرد وخواتین ووٹ ڈالینگے۔ حلقہ این اے100 کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تعداد 377 جن میں مردوں کے 179 پولنگ اسٹیشن اور خواتین کے 164 اور مخلوط 34پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جبکہ پولنگ بوتھ 997 قائم کئے جائیں گے جہاں پر 5لاکھ 7ہزار 880مرد وخواتین اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔ حلقہ این اے101 میں 393 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 201 اور خواتین کے 182 اور مخلوط 10پولنگ اسٹیشن بنیں گے پولنگ بوتھ کی تعداد 990ہو گی جہاں پر 5لاکھ 35ہزار 81خواتین اور مرد اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے۔ حلقہ این اے102 کیلئے 377 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے جن میں مردوں کے 184 خواتین کے 176 اور مخلوط 17پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ 1051 قائم کئے جائیں گے اور 5لاکھ 41ہزار 653 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ حلقہ این اے103 میں 386 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے 191′ خواتین کے 189 اور 6مخلوط پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 1012 ہو گی جہاں پر حلقہ کے 5لاکھ 44ہزار 638 مرد وخواتین ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرینگے اور حلقہ این اے104 کیلئے پولنگ اسٹیشن کی تعداد 375 ہو گی جہاں پر مردوں کے 197′ خواتین کے 170 اور 8مخلوط پولنگ اسٹیشن میں پولنگ بوتھ 1007 بنائے گئے ہیں جہاں پر 5 لاکھ 28ہزار 518 مرد وخواتین ووٹرز اپنا ووٹ کا استعمال کرینگے۔
